اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ عراق کے شہر بغداد اور کرکوک میں ہونےوالے چار امام بارگاہوں میں دھماکوں کے نتیجے میں ۱۹ افراد شہید اور ۱۰۰ سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سلفی وہابی دھشتگردوں نے مختلف علاقوں ’’ البنوک، الجھاد، اور الزعفرانیہ میں واقع ۴ امام بارگاہوں کو اپنے دھشتگردانہ حملات کا نشانہ بنایا۔شیعوں کے مقدس مقامات پر ہونے والے ان دھماکوں میں ۱۹ افراد شہید اور ۱۰۰ سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ کرکوک کے امام بارگاہ رسول اعظم (ص) میں ہونے والے دھماکے میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ محسن البطاط بھی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں آج ہونےوالے ان دھماکوں میں ایک خاص گروہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جن کا مقصد شیعہ سنی اختلاف کو فروغ دینا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /242
28 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404110
عراق کے شہر بغداد اور کرکوک میں ہونےوالے چار امام بارگاہوں میں دھماکوں کے نتیجے میں ۱۹ افراد شہید اور ۱۰۰ سے زیادہ زخمی ہو گئےہیں